خیر پور،طالب علم پر تشدد  کرنیوالا قاری گرفتار

  خیر پور،طالب علم پر تشدد  کرنیوالا قاری گرفتار

  

خیرپورر (این این آئی)صوبہ سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ٹھری میرواہ کے علاقے میں قاری کا طالب علم کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، چیخ و پکار پر محلے والوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالب علم کو زنجیروں سے آزاد کرالیا۔طالبعلم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ قاری زنجیروں سے باندھ کر دو دن سے تشدد کر رہا تھا۔طالب علم کے بیان کی روشنی میں قاری کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -