خلیجی ممالک سے پشاور آنے والے16 مسافروں میں کورونا کی تشخیص، ہسپتال منتقل 

خلیجی ممالک سے پشاور آنے والے16 مسافروں میں کورونا کی تشخیص، ہسپتال منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)خلیجی ممالک سے پشاور آنے والے مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے16مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، مذکورہ مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے611کے ذریعے دبئی سے پشاور پہنچے تھے،محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے16میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،اس کے علاوہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر خلیجی ممالک سے آئے49مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
خلیجی ممالک

مزید :

صفحہ اول -