نئے امریکی قونصل جنرل کی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری 

 نئے امریکی قونصل جنرل کی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری 

  

کراچی (آئی این پی) کراچی میں تعینات نئے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے بانیِ پاکستان  قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔  پیر کو امریکی قونصل جنرل نے مزار قائد پر پھول رکھے اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا،مارک اسٹرو نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے، انہوں نے  لیاقت علی خان اور محترمہ فاطمہ جناح کی قبر پر بھی حاضری دی۔  امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے مزار قائد سے متصل میوزیم کادورہ بھی کیا۔

 امریکی قونصل

مزید :

صفحہ اول -