کورونا کا شکا ر مصباح تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن 

کورونا کا شکا ر مصباح تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز میں کورونا کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 10 دن کا قرنطینہ کرنے پر مجبور ہیڈ کوچ مصباح الحق مکمل صحتند اور پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مصباح کا قرنطینہ پریڈ 3 ستمبر کو پورا ہوگا جس کے بعد ان کے 2 کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔منفی رپورٹ آنے پر ممکنہ طور پر مصباح الحق 5 ستمبر کو واپسی کا سفر شروع کرسکیں گے، مصباح الحق کی براستہ لندن 6 ستمبر کو لاہور آمد ہوگی۔ٹیم روانگی سے پہلے دونوں بار کوویڈ ٹیسٹنگ میں مصاح الحق کا رزلٹ پازٹیو آیا تھا، جس پر انہیں فوری طور پر الگ کمرے تک محدود کردیا گیا تھا۔کوویڈ معاملے میں اپنی احتیاط پسندی کے حوالے سے مشہور مصباح الحق سمیت تمام ٹیم ممبر ان کا رزلٹ پازٹیو آنے پر حیران تھے۔