کوروناکے سبب مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ 

کوروناکے سبب مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک ...
کوروناکے سبب مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید118افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین ہزار838نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، پنجاب میں تین لاکھ 93 ہزار 136، اسلام آباد میں 99 ہزار 263، بلوچستان میں 32 ہزار 230، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں نوہزار 906 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 875، خیبرپختونخوا میں چارہزار 963، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 697 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔