کراچی، 4سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کا واقعہ، ملزم گرفتار

کراچی، 4سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کا واقعہ، ملزم گرفتار
کراچی، 4سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کا واقعہ، ملزم گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نارتھ ناظم آباد میں نجی سکول کے چوکیدارکے بیٹے کی جانب سے چار سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقامی اخبار’جنگ‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا ہے جبکہ بچے کی نشاندہی پرسمیرنامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ 29 اگست کو بیٹا سکول کے اندر گیند لینے گیا تو چوکیدار کے بیٹے نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -