سڈنی میں کورونا وائرس بے قابو ، پابندیوں میں ستمبر کے آخر تک توسیع کر دی گئی 

سڈنی میں کورونا وائرس بے قابو ، پابندیوں میں ستمبر کے آخر تک توسیع کر دی گئی 
سڈنی میں کورونا وائرس بے قابو ، پابندیوں میں ستمبر کے آخر تک توسیع کر دی گئی 

  

سڈنی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ قابو میں نہیں آرہا ، خطرات کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں آئندہ ستمبر کے آخر تک توسیع کر دی ہے۔

ادھر سڈنی میں سعودی قونصل خانے نے اپنے شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں  ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  سعودی قونصل خانے کی جانب سے کہا گیا کہ   مقامی قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کسی صورت نہ کریں ۔

قونصل خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی شہری سڈنی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں اور وزارت صحت کی روزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں  اور ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ 

مزید :

کورونا وائرس -