افغانستان سے انخلاء مزید امریکی جانوں کے ضیاع سے بچنے کا بہترین حل تھا ، جوبائیڈن اپنے بیان پر قائم 

افغانستان سے انخلاء مزید امریکی جانوں کے ضیاع سے بچنے کا بہترین حل تھا ، ...
افغانستان سے انخلاء مزید امریکی جانوں کے ضیاع سے بچنے کا بہترین حل تھا ، جوبائیڈن اپنے بیان پر قائم 

  

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان سے عجلت میں انخلاء کے فیصلے پر تقریباً تمام ممالک کی جانب سے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر امریکی صدر اب بھی اپنے فیصلے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے اسے درست قرار دے رہے ہیں ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء مزید امریکی جانوں کے ضیاع سے بچنے کا بہترین حل تھا ، امریکی صدر نے کابل سے آخری پرواز کے بعد بیان میں خطرناک انداز میں آپریشن انخلاء مکمل کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ سب سے بڑے ہوائی انخلاء کے دوران فوجیوں کی بے مثال ہمت ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر  ان کے مشکور ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کابل ائیرپورٹ سے امریکہ کی آخری فلائٹ کے ذریعے آخری فوجی بھی نکل گیا ، امریکہ کی جانب سے افغان سر زمین سے نکلنے والے اپنے آخری فوجی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ۔

ادھر خبر ایجنسیوں کے مطابق آخری امریکی پرواز کے اڑان بھرتے ہی ائیرپورٹ کے اطراف ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -