نیہا ککڑ کی ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

نیہا ککڑ کی ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 
نیہا ککڑ کی ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

  

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کی پنجابی گلوکارہ نیہا ککڑ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ان دنوں ان کی ہم شکل بپاشا ایکسوم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا ایکسوم سوشل میڈیا پر کافی سر گرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل ایپس پر ڈالتی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں پسند کیا جاتا ہے ۔ بپاشا نیہا ککڑ کے گانوں پر ہی ویڈیوز بناتی ہیں ، خود کو نیہا جیسا دکھانے کیلئے وہ نیہا جیسا ہی ہیئرسٹائل بناتی ہیں اور فیس ایکسپریشن بھی ۔

انسٹاگرام پر بپاشا نے خود کو ڈمپل کوئن ، کریئیتر اور انفلواینسر بتایا ہے ، انہیں فوٹوگرافی کا بھی شوق ہے ، انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے ۔ نیہا کی طرح بپاشا کا بھی پیدائش کا مہینہ جون ہے ، نیہا ککڑ چھ جون جبکہ بپاشا دو جون کو پیدا ہوئی ہیں ۔

مزید :

تفریح -