پارٹی کے اجلاس یا دیگر محافل سے متعلق میڈیا کو بیان صرف پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری ہوگا: راجہ ابوبکر آفندی

پارٹی کے اجلاس یا دیگر محافل سے متعلق میڈیا کو بیان صرف پریس سیکرٹری کے دفتر ...
پارٹی کے اجلاس یا دیگر محافل سے متعلق میڈیا کو بیان صرف پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری ہوگا: راجہ ابوبکر آفندی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے پریس سیکرٹری راجہ ابوبکر آفندی نے کہا  ہے کہ پارٹی کے اجلاس یا دیگر محافل سے متعلق پریس کو بیان صرف پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری ہوگا ۔

اس کے علاوہ جو ساتھی اپنی ذاتی دعوتوں کو مسلم لیگ ن کے اجلاس کا رنگ دیتے ہیں وہ نہ صرف قائدین کے حکم کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ خبروں میں جھوٹ کی آمیزش بھی کررہے ہیں ان کو خصوصی طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ پارٹی کے سینئر قائد بیرسٹر امجد ملک  کے حکم کے مطابق پریس ریلیز صرف پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری ہوگا جس کی توثیق صدر مصطفٰی مغل  نے بھی کردی تھی۔

مزید :

تارکین پاکستان -