خدمات کا اعتراف، اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کیلئے ایشیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کا اعلان 

خدمات کا اعتراف، اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کیلئے ایشیا کے سب سے بڑے ...
خدمات کا اعتراف، اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کیلئے ایشیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کا اعلان 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی خدمات کے اعتراف میں ان کیلئے ایشیا کے سب سے بڑے ایوارڈ ریمون میگ سائے سائے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ ہر سال ایشیا میں بے لوث خدمت کرنے والوں کو دیا جاتا ہے ، اب تک یہ ایوارڈ دس پاکستانیوں کو دیا جا چکا ہے ۔ اخوت فاو¿نڈیشن نے 150ارب روپے کے بلاسود قرض فراہم کئے ہیں ، اخوت کے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99فیصد جبکہ قرضوں کی تقسیم پر سب سے کم انتظامی اخراجات ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر امجد نے ایوارڈ قوم کے نام کر دیا ، کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی باعث اعزاز ہے ، یہ ملک اور عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ۔ ہم سب نے مل کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ، ایوارڈ سے پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہاکہ سود سے بڑی کوئی لعنت نہیں ، وہ وقت دور نہیں جب ملک میں غربت ایک داستان بن کر رہ جائے گی ، یہ ایوارڈ پاکستان کے ہر فرد کے سینے پر آویزاں ہے ۔

مزید :

قومی -