میو ہسپتال میں کورونا کے سیمپلز لینے والی کٹس ختم ، مریضوں کی ٹیسٹنگ کا عمل رک گیا

میو ہسپتال میں کورونا کے سیمپلز لینے والی کٹس ختم ، مریضوں کی ٹیسٹنگ کا عمل ...
میو ہسپتال میں کورونا کے سیمپلز لینے والی کٹس ختم ، مریضوں کی ٹیسٹنگ کا عمل رک گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے سیمپلز لینے والی کٹس ختم ہوگئیں جس کے باعث وبا سے متاثرہ مریضوں کی ٹیسٹنگ کا عمل رک گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوزکے مطابق پنجاب میں کورونا کا علاج کرنے والے سب سے بڑے ہسپتال میں سیمپل دینے کے لئے آنے والے مریض واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ ہسپتا ل میں داخل مریض بھی نجی لیبز سے سیمپل کروانے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب میو ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی ٹیسٹنگ کے لئے کٹس حاصل کرنے کا عمل جاری ہے جلد ہی وائلز حاصل کرکے سیمپلنگ شروع کردیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -