نور مقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا امریکی قونصلر سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ اہم خبر آگئی

نور مقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا امریکی قونصلر سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ...
نور مقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا امریکی قونصلر سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ اہم خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو امریکی سفارت خانے کے قونصلر تک رسائی دے دی گئی۔ حکا م کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید ملزم ظاہر جعفر نے امریکی قونصلر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو امریکی سفارت خانے کے قونصلر تک بذریعہ ٹیلی فون رسائی دی گئی ہے جبکہ ملزم اور امریکی قونصلر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو 25منٹ تک جاری رہی جس میں ملزم نے اپنے کیس کے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت  کی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -