مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد ہلاک

مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد ہلاک
مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد ہلاک

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)  عمر کوٹ بچا بند کے نزدیک اے سی مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک  اور کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سے عمرکوٹ آنےوالی اےسی مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں بچابند کے نزدیک ٹکر ہوگی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار انور ولد ابراہیم اور غلام ولد جمعوں آریسر شدید زخمی ہوگئے انور اور غلام کو نازک حالت میں پتھورو کے تعلقہ ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں افراد انور اور غلام فوت ہوگئے حادثے میں ہلاک ہونےوالے دونوں افراد کا تعلق تھر کےگاؤں غلام جو تڑ سے بتایا جاتا ہے ، حادثے کاسبب بچابند تا راجہ رستی تک سڑکوں کی جاری تعمیراتی کام  بتایا جاتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -