دنیا کو افغانستان میں نئی قیادت کو وقت دینا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

دنیا کو افغانستان میں نئی قیادت کو وقت دینا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود ...
دنیا کو افغانستان میں نئی قیادت کو وقت دینا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان کے استحکام کے لیے تعاون کرنا ہوگا، یہ ملک تاریخ کے اہم موڑ پر ہے، ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانی چاہییں، دنیا کو افغانستان میں نئی قیادت کو وقت دینا چاہیے، امید ہے اگلے چند دنوں میں افغانستان میں حکومت کا اعلان ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سے رواں سال کی تیسری ملاقات ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات ہیں، جرمن وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی اور مائیکو ماس نے کابل سے غیرملکیوں کے انخلا میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا،اشرف غنی حکومت نے جھوٹ بولا ،دنیاکوگمراہ کیا، اشرف غنی حکومت سب اچھا ہے کی تصویر پیش کر رہی تھی، حقیقت یہ ہے کہ وہ غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے تھے،طالبان کو کابل کی جانب پیش قدمی کے دوران مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا،تین لاکھ افغان متحر ک فوج اورحکومت کہاں گئیں؟ بیس سال سے افغانستان میں حکومت قائم تھی ادارے کام کررہے تھے۔ 
شاہ محمودنے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان سے مسلسل رابطے پر زور دیتا ہے، طالبان پر اعتماد ان کے اپنے بیانات کے حقیقی نفاذ سے ظاہر ہو گا، انہیں انسانی حقوق،عالمی اقدار کا احترام کرنا ہو گا،طالبان بھی سمجھ چکے ہیں کہ غیر ملکی تعاون کے بغیر وہ نہیں چل سکتے۔ ہم 30 لاکھ افغان مہاجرین کی صدیوں سے میزبانی کر رہے ہیں، ابھی مسئلہ پیسے کا نہیں بلکہ گنجائش اور صلاحیت کا ہے، ہرممکن طریقے سے افغان صورت حال معمول پر لانے میں مدد کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -