آئی بی کی ملازمت سے 1200 افراد کو نکالے جانے کا معاملہ، ڈاکٹر نوید الٰہی نے اہم نکتہ اٹھا دیا

آئی بی کی ملازمت سے 1200 افراد کو نکالے جانے کا معاملہ، ڈاکٹر نوید الٰہی نے اہم ...
آئی بی کی ملازمت سے 1200 افراد کو نکالے جانے کا معاملہ، ڈاکٹر نوید الٰہی نے اہم نکتہ اٹھا دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکیورٹی تجزیہ کار ڈاکٹر نوید الٰہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نکالے جانے والے ملازمین میں انٹیلی بیورو ( آئی بی)  کے ملازمین کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ اہلکار و افسران انتہائی اہم حساس معلومات رکھتے ہیں ، خطرہ ہے کہ کہیں امن دشمن قوتیں انہیں استعمال نہ کر یں لہذا ان کو کنٹریکٹ سمیت ذرائع سے دوبارہ ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

اپنے ویڈیو  پیغام میں ڈاکٹر نوید الٰہی نے کہا کہ 17اگست 2021کو سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے تک  آئی بی  کے یہ12سو افسران اور ملازمین جو کہ ویل ٹرین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہیں ، مختلف اہم جگہوں پر تعینات تھے ، جن کے بارے میں یہ پورا علم رکھتے ہیں ۔ ویسے بھی ملک کے اہم ترین ادارے سے 1200افراد کا یکدم انخلاءاچھی خاصی خرابی پیدا کرے گا۔

ڈاکٹر نوید الٰہی کی ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں 

ڈاکٹر نوید الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ یقیناً آئین کے عین مطابق کیا ہے ، انہوں نے اپنا فرض بھرپور طریقے سے ادا کیا ، اس پر اختلاف نہیں ، فیصلے سے حقداروں کو سنیارٹی بھی مل گئی ،  لیکن اہم ترین ادارے کے بہترین صلاحیت اور بہترین تربیت کے حامل افراد جو اپنے اپنے کام سے مکمل واقفیت رکھتے ہیں ، ان کی آئی ایس آئی ، آئی بی یا اسی طرح کے دیگر اداروں میں خدمات حاصل کرنا ہوں گی ۔ 

مزید :

قومی -