امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کی پی ٹی وی میں شمولیت کی تصدیق اور چند لمحوں میں ہی ٹوئیٹ ڈیلیٹ لیکن خاتون نے خود کیا بتایا؟ حیران کن خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں رہائش پذیر امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا حصہ بننے کی افواہیں منظرعام پر تھیں اور اب پی ٹی وی نے بھی جلد شمولیت کی ٹوئیٹ کی لیکن کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردی ۔
پی ٹی وی کے مطابق فلم میکر اور رائٹر سنتھیا رچی نے پی ٹی وی جوائن کرلیا ہے اور وہ مستقبل میں پی ٹی وی ورلڈ میں پروگرام کریں گے۔
پی ٹی وی نیوز کی جانب سے یہ ٹوئٹ کچھ ہی دیر میں ڈیلیٹ کردی گئی تاہم سنتھیا نے اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی وی جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ پی ٹی وی ورلڈ میں شمولیت پر خوشی ہے۔
Delighted to join @WorldPTV! https://t.co/LBThHNt9q3
— Cynthia Ritchie ✍???? (@CynthiaDRitchie) August 30, 2021
خیال رہے کہ گزشہ دنوں اسلام آباد میں سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش پائی گئیں تھی جس پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔