پریانکا چوپڑا کی شوہر کیساتھ نیم برہنہ تصویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

پریانکا چوپڑا کی شوہر کیساتھ نیم برہنہ تصویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
 پریانکا چوپڑا کی شوہر کیساتھ نیم برہنہ تصویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

  

ممبی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نیم برہنہ تصویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر نک جونس کے ہمراہ اتوار کو چھٹی منانے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں اور اپنی مصروفیات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کی یہ تصویر نیم برہنہ ہے جس میں ان کے شوہر بھی موجود ہیں تاہم اب اس تصویر پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا پر شدید تنقید کی ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی تصویر پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘یہ کیا چل رہا ہے انسٹاگرام پر فیملی ہے، آنکھیں بند کرکے اس کو لائک کرنے کی کوشش کررہی ہوں‘۔

مزید :

تفریح -