امریکی فوج افغانستان سے جاتے جاتے اپنا کتنا ملٹری سازو سامان اور جنگی طیارے ناکارہ بنا گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

امریکی فوج افغانستان سے جاتے جاتے اپنا کتنا ملٹری سازو سامان اور جنگی طیارے ...
امریکی فوج افغانستان سے جاتے جاتے اپنا کتنا ملٹری سازو سامان اور جنگی طیارے ناکارہ بنا گئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی فوج کا آخری طیارہ بھی فوجیوں کو لے کر کابل ایئر پورٹ سے نکل گیاہے اور آخری فوجی کے جانے کی تصویر بھی شیئر کی گئی تاہم افغانستان سے انخلاءسے قبل امریکی فوج نے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر موجود درجنوں جنگی طیارے، گاڑیاں اور راکٹوں سے بچنے کا دفاعی نظام بھی ناکارہ کر دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ” اے ایف پی “کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے روانگی سے کابل ائیرپورٹ پر موجود 73 جنگی طیارے ناکارہ کردیے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ وہ طیارے اب کبھی پرواز نہیں بھرسکیں گے ، انہیں کوئی بھی استعمال نہیں کرسکے گا۔سینڑل کمانڈ کے سربراہ کے مطابق امریکی فوج نے انخلا سے پہلے سات کروڑ ڈالر کی امریکی ڈالرز مالیت کی 70 ایم آر اے پی آرمرڈ ٹیکٹیکل گاڑیاں اور 27 ہموی گاڑیاں ناکارہ بنائی ہیں۔
امریکی فوج نے راکٹوں اور مارٹر گولوں سے بچنے کے لیے دفاعی نظام سی ایم بھی کابل ائیرپورٹ پر نصب کیا تھا ، جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اس نظآم کی بدولت داعش کے پانچ حملے ناکام بنائے گئے۔