رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی خبروں پر سرفراز نواز برس پڑے، کھری کھری سنادیں

رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی خبروں پر سرفراز نواز برس پڑے، کھری ...
رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی خبروں پر سرفراز نواز برس پڑے، کھری کھری سنادیں

  

لندن (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت کردی اور الزام لگایا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنانا درست نہیں ہوگا، رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  احسان مانی کو وزیراعظم کی بات مان کر ورلڈ کپ تک کام کرنا چاہیے،  سابق کرکٹر ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس، جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے بورڈ کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا ہے۔اس سے قبل پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کیلئے بی او جی کا رکن نامزد کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ارکان کی تعیناتیاں تین سال کیلئے ہیں، ذرائع کے مطابق بی او جی کے اجلاس میں سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -