دبئی جانے کے انتظار میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ،اعلان کر دیا گیا 

دبئی جانے کے انتظار میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ،اعلان کر ...
دبئی جانے کے انتظار میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ،اعلان کر دیا گیا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی نے ہوائی سفر پر بابندی ختم کرتے ہوئے مسافروں کو خوشخبری سنا دی ہے ، تمام قسم کے ویزوں پر پاکستان سے دبئی جانے والوں کو بھی اجازت دیدی گئی ہے تاہم مسافروں کیلئے کویڈ 19 ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئر لائنز نے دبئی کا دورہ کرنے والے سیاحوں کیلئے سفری ضروریات پر مبنی نیا ہدایت نامہ جاری کر دیاہے ،اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا تھا کہ 30 اگست سے ویکسین کی مکمل ڈوز لگوانے والوں کو ویزے جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا ۔ان ممالک کے شہریوں کو بھی سفر کی اجازت ہو گی جن پر پہلے پابندی عائد کی گئی تھی ۔

متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے سیاحوں کو اب آئی سی اے اور ڈی ڈی آر ایف اے کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی ۔بنگلہ دیش، انڈیا، نائیجریا، پاکستان ، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، یوگنڈہ ، ویتنام ، زیمبیااور انڈنیشیاءسے آنے والے مسافروں کو کورونا پروٹوکولز فالو کرنے ہوں گے ۔ 

منظور شدہ صحت کے مرکز کی جانب سے سیمپل کولیکٹ کیئے جانے کے 48 گھنٹوں کے اندر جاری ہونے والا منفی کویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ اس پر کیو آر کوڈ بھی لگا ہونا چاہیے ۔اس کے علاوہ روانگی سے چھ گھنٹے قبل کیئے جانے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی ۔کورونا پرٹو کولز کے مطابق گھر پر ٹیسٹ کرنے والی کٹس پر کیے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا ، مسافر کے پاس انگریزی یا عربی زبان میں تحریری سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے ۔

مزید :

قومی -