نیب نے17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دے دی

 نیب نے17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دے دی
 نیب نے17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں جعلی بینک اکاونٹس سکینڈل کی 10 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اومنی گروپ کی شوگر ملز اورسابق ایم ڈی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) اعجاز ہارون کیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے جبکہ جعلی اکاو¿نٹس اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کیسزبھی نمٹائے جارہے ہیں،اثاثہ جات ،غیرقانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیزکیسزکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین نیب سے مزیدکہا کہ بدعنوان عناصر سے 3 سال میں 535 ارب برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔