پاکستان اب تک نیٹو اور متعلقہ کتنے افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں 

پاکستان اب تک نیٹو اور متعلقہ کتنے افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے ؟ حکومت ...
پاکستان اب تک نیٹو اور متعلقہ کتنے افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ، دس ہزار 302 غیر ملکیوں کے انخلاءمیں مدد کر چکے ہیں ، نیٹو اور متعلقہ 9 ہزار 32 لوگوں کو واپس اپنے ممالک بھیج دیا ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان انخلاءکے عمل میں تعاون جاری رکھے گا ، طور خم بارڈر کے ذریعے دو ہزار 421 لوگ پاکستان آئے ، ہم نے تمام پاکستانی فیملیز کو نکال لیا ہے ، افغانستان میں موجود چند پاکستانی اپنی مرضی سے رہ رہے ہیں ، انخلاءکیلئے روڈ اور فضائی راستے سے مدد دیں گے، یہ لوگ ٹرانزٹ ویزا کے ذریعے پاکستان آئے، دس ہزار 302 غیر ملکیوں کے انخلاءمیں مدد کر چکے ہیں ، نیٹو اور متعلقہ 9 ہزار 32 لوگوں کو واپس اپنے ممالک بھیج دیا ہے ، 155امریکی آئے تھے جس میں 42اب یہاں موجودہیں،چمن بارڈر پر معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ  افغان عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہیں، آج اجلاس میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، دعا گو ہیں کہ افغانستان میں امن واستحکام کاسورج طلوع ہو،افغان عوام کیلئے جوکرسکتے ہیں وہ کرینگے،افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کے انخلامیں پاکستان کےکردارکودنیانے سراہا ہے ،پہلے دن ہم نے کہاتھاکہ انخلامیں مدددینگے۔
ان کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی لانےکی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی واحدحکومت ہے جوانتخابی اصلاحات کی بات کرتی ہے، اپوزیشن کے پاس تجاویزہیں توسامنے لے آئیں،پاکستان کوبرطانوی ریڈلسٹ سے نکالنے کیلئے بھی کوشش کررہے ہیں،اب 17سال سے اوپرکے لوگوں کوویکسین لگارہے ہیں۔

مزید :

قومی -