بغیر شادی اکٹھے رہنے والے مرد نے ساتھی حاملہ لڑکی کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی 

بغیر شادی اکٹھے رہنے والے مرد نے ساتھی حاملہ لڑکی کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی 
بغیر شادی اکٹھے رہنے والے مرد نے ساتھی حاملہ لڑکی کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی 

  

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں ہریانہ کے علاقہ سونی پت ضلع میں بغیر شادی ساتھ رہنے والے لڑکے نے پٹرول ڈال کر اپنی ساتھی حاملہ لڑکی کو آگ لگا دی  جس سے لڑکی بری طرح جھلس گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ لڑکی کو لے کر دہلی ہسپتال پہنچے  جہاں پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کر کے لڑکے اور اس کی ماں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج شروع کر لیا۔

سونی پت کے علاقہ میں لڑکی پرگتی لڑکے راہول کے ساتھ کافی عرصے  سے لیو ان ریلیشن  ( بغیر شادی کے تعلق)  میں رہ رہی تھی ، پرگتی کئی ماہ کی حاملہ ہے ، گزشتہ رات دونوں میں جھگڑا ہوا تو راہول نے طیش میں آکر پرگتی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی ۔

لڑکی نے اپنے بیان میں لڑکے راہول اور اس کی ماں پر قتل کی کوشش کا  الزام عائد کیا ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو علم ہوا کہ دونوں بغیر شادی لیو ان ریلیشن میں رہ رہے تھے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -