لاہور میں پولیس مقابلہ ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے

لاہور میں پولیس مقابلہ ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے
لاہور میں پولیس مقابلہ ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ میں  پولیس اہلکاروں نے دو نامعلوم مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگادی،جس پر پولیس اہلکاروں عباد علی اور عادل حسین  نے ملزمان کو پیچھا شروع کردیا،اس دوران ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی جس سے دونوں پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگئے۔واقعہ کا مقدمہ دو نامعلوم ڈاکو ؤں کے  خلاف تھانہ مانگا منڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او مانگا منڈی مجاہد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا  ہے۔ایف آئی آر کے مطابق عباد علی کی چھاتی جبکہ عادل حسین کے سر پر گولی لگی ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -