آرمی چیف نے سی پیک بارے بڑا اعلان کردیا

آرمی چیف نے سی پیک بارے بڑا اعلان کردیا
آرمی چیف نے سی پیک بارے بڑا اعلان کردیا
سورس: File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف ہر قسم کی سازش کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی  سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ سی پیک کے خلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -