بھارت نے طالبان سے بات چیت کا آغاز کردیا 

بھارت نے طالبان سے بات چیت کا آغاز کردیا 
بھارت نے طالبان سے بات چیت کا آغاز کردیا 

  

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے افغانستان میں برسراقتدار آنے والے افغان طالبان سے بات چیت شروع کردی ہے۔ 

 انڈین ایکسپریس کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کا آغاز قطر میں بھارتی سفیر دیپک مٹھل نے کیا ہے۔ بھارتی سفیر دیپک مٹھل کی ملاقات دوحہ میں موجود طالبان رہنما شیر محمد عباس سے ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ امور زیر غور آئے ہیں۔طالبان رہنما سے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں بھارتی شہریوں کی حفاظت سمیت افغانستان میں مقیم اقلیتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور ان افغان شہریوں کی بابت بھی امور زیر غور آئے جو بھارت جانے کے خواہش مند ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -