شادی میں شرکت نہ کرنے والے جوڑے کو دولہا دلہن نے جرمانہ کردیا

شادی میں شرکت نہ کرنے والے جوڑے کو دولہا دلہن نے جرمانہ کردیا
شادی میں شرکت نہ کرنے والے جوڑے کو دولہا دلہن نے جرمانہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہو گا کہ کسی مصروفیت کے سبب آپ دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود کسی کی شادی میں شریک نہ ہو سکے ہوں گے اور یقینا دولہا دلہن کی طرف سے آپ کو کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا ہو گا۔تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک دولہا دلہن نے دعوت نامہ وصول کرنے کے بعد شادی میں نہ آنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
ویب سائٹ انڈی 100کے مطابق ٹوئٹر صارف فلپ لوئس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں ایک انوائس شیئر کی گئی ہے جس میں دولہا دلہن کی طرف سے ایک جوڑے کو شادی میں شرکت نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس انوائس کے مطابق دولہا دلہن کی طرف سے فی کس 120ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کو کہا گیا ہے کہ انہوں نے دعوت نامہ قبول کرکے سیٹیں کنفرم کرائی تھیں لیکن بعد میں آپ نہیں آئے۔ لہٰذا ان سیٹوں پرہونے والا خرچ 240ڈالر آپ ہمیں ادا کر دیں۔سوشل میڈیا صارفین کی رائے دولہا دلہن کے اس اقدام پر منقسم نظر آتی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن کی طرف سے مہمانوں کو جرمانہ کیا جانا غلط ہے تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ پیشگی مطلع کرتے کہ وہ بوجوہ شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -