آسٹریلیا میں کورونا بندیوں کے سبب 3پاکستانی طلباءنے خودکشی کر لی

 آسٹریلیا میں کورونا بندیوں کے سبب 3پاکستانی طلباءنے خودکشی کر لی
 آسٹریلیا میں کورونا بندیوں کے سبب 3پاکستانی طلباءنے خودکشی کر لی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی وباءسے متعلق پابندیوں کے سبب 3پاکستانی طالب علموں نے خودکشی کر لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق طالب علموں کی خودکشی کا افسوسناک انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایک طالب علم عثمان نے بتایا کہ کورونا کی وباءآنے کے بعد سے آسٹریلیا کے بارڈر بند ہیں، جس کے سبب عارضی ویزہ رکھنے والے 5ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

طالب علم نے بتایا کہ ”طالب علم شدید پریشان ہیں اور آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل اور کورونا وائرس کے سبب لاگو کی بھی بندشوں کے باعث 3پاکستانی طالب علم اب تک خودکشی کر چکے ہیں۔ اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”آسٹریلوی یونیورسٹیوں کے ایجنٹ بہت سفاک ہیں۔ وہ طالب علموں کو بہت سبزباغ دکھاتے ہیں مگر جب طالب علم وہاں پہنچتے ہیں تو معاملہ یکسر مختلف ہوتا ہے، جس پر وہ بددل ہو جاتے ہیں۔ ہم یہ معاملہ آسٹریلوی حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -