بھارت میں شادی کے منڈپ پر بیٹھے دولہا کو دلہن نے تھپڑ رسید کر ڈالا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی کے منڈپ پر بیٹھے دولہا کو گٹکا کھانا مہنگا پڑ گیا، دلہن نے تھپڑ رسید کر ڈالا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا دلہن منڈپ پر بیٹھے ہوتے ہیں اور پنڈت اپنے منتر پڑھ رہا ہوتا ہے۔اس دوران اچانک دلہن کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا دولہا گٹکا چبا رہا ہے، جس پر وہ پنڈت کو منتر روکنے کو کہتی ہے اور دولہا کی اس حرکت کے بارے میں بتاتی ہے۔
پنڈت اس پر دلہن سے کہتا ہے کہ منڈپ پر بیٹھ کر گٹکا کھایا جا سکتا ہے جس پر دلہن پہلے اس پنڈت کو ایک عدد تھپڑ رسید کرتی ہے اور پھر غضبناک نگاہوں سے اپنے دولہے کو دیکھتی اور گٹکے کے بارے میں استفسار کرتی ہے، جس پر ابھی وہ بولنے ہی لگتا ہے کہ دلہن ایک تھپڑ اسے بھی جڑ دیتی ہے اور پورے تحکم سے حکم دیتی ہے کہ اٹھو اور گٹکا تھوک کر آﺅ۔ بیچارا دولہا جھٹ سے اٹھتا ہے اور منڈپ سے نیچے گٹکا تھوک کر واپس آتا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ official_niranjanam87پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔