فٹ بال کلب کے منیجر نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کیلئے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

فٹ بال کلب کے منیجر نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کیلئے ایسا طریقہ ڈھونڈ ...
فٹ بال کلب کے منیجر نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کیلئے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

  

اسونسیون(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں ایک فٹ بال کلب کے منیجر نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس منیجر کا نام سیلسو رافیل آئیلہ ہے جس نے اپنی گرل فرینڈ للی بینٹز کو پروپوز کرنے کے لیے اپنی پوری فٹ بال ٹیم کی مدد طلب کر لی۔ یہ ٹیم گزشتہ روز ایک میچ کے لیے میدان میں اتری جہاں منصوبہ کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے کارڈز اٹھا کر اپنے منیجر کی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی۔

ان کارڈز پر للی کے حروف لکھے تھے اور ساتھ Marry meلکھا تھا۔اس موقع پر للی سٹیڈیم میں بیٹھی تھی۔ کھلاڑیوں کی طرف سے یہ کارڈز دکھائے جانے پر للی ایک اور خاتون کے ہمراہ اٹھ کر سٹیڈیم میں آ گئی۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے اس طریقے سے شادی کی پیشکش کیے جانے پر آبدیدہ تھی۔ وہ گراﺅنڈ میں آئی تو سیلسو ایک گھنٹے پر گیا اور اسے انگوٹھی پہنائی۔ سیلسو کی منگنی تو اس انوکھے طریقے سے ہو گئی تاہم اس کے بعد اس کی ٹیم یہ میچ 5ایک سے بری طرح ہار گئی۔ اس طرح اس کی منگنی کی خوشی کو نظر لگ گئی اور ٹیم کے بری طرح میچ ہارنے کا غم لاحق ہو گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -