وزیراعظم سے ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

 وزیراعظم سے ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے
 وزیراعظم سے ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان سے ڈاکٹر عشرت حسین نے الوداعی ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیرِ اعظم کو دو جلدوں پر مبنی ادارہ جاتی اصلاحات پر کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ، ڈاکٹر عشرت حسین مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے ،دوسری طرف کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔الوداعی ملاقات میں ڈاکٹر عشرت حسین نے  وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں نہ صرف متعارف کردہ اصلاحات بلکہ اس حوالے سے مفصل آئندہ کا لائحہ عمل بھی شامل ہے،وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -