اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار
اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار
سورس: File Photo

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ سینسرہ گورائیہ میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانہ صدر کی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق اوباش نوجوان عرفان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون فاریہ اسلم پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -