ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کتنا ٹیکس جمع کیا؟ تفصیلات جاری

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کتنا ٹیکس جمع کیا؟ تفصیلات جاری
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کتنا ٹیکس جمع کیا؟ تفصیلات جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) اشفاق احمد کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 850 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کیے گیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  دوماہ کے دوران  ہدف سے 160 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا گیا۔اگست میں 434ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔اگست کے لیے 349ارب روپے کا ہدف تھا۔اگست میں مقررہ ہدف سے 85 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا۔جولائی اور اگست میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔جولائی اور اگست کا ہدف 690 ارب روپے کا تھا۔گزشتہ مالی سال میں  4735 ارب روپے بطور ٹیکس جمع کیے گئے اور 364ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے۔

مزید :

قومی -