پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مانگ لیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )والے لانگ مارچ سے قبل استعفے دیں۔
سما نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے دوستوں نے کہا تھا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں ہوسکتا،اب لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم استعفے دے۔لانگ مارچ کا اعلان اور تیاری پہلے بھی ہوئی تھی مگر تب استعفوں کی وجہ سے انکار کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے کراچی کے جلسے میں ایک دفعہ پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔