سرکاری اداروں سے ملازمین کی برطرفیاں ،  پیپلز پارٹی میدان میں آگئی ، فرحت اللہ بابر کھل کر بول پڑے

سرکاری اداروں سے ملازمین کی برطرفیاں ،  پیپلز پارٹی میدان میں آگئی ، فرحت ...
سرکاری اداروں سے ملازمین کی برطرفیاں ،  پیپلز پارٹی میدان میں آگئی ، فرحت اللہ بابر کھل کر بول پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو سیاسی انتقام کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی مگر جب برسر روزگار سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جاتا ہے تو دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کو روزگار دینا ہے، گھر کے ایک فرد کو روزگار دینے سے ان کے پورے خاندان کو روٹی، کپڑا اور مکان ملتا ہے جبکہ ایک فرد کو بیروزگار کرنے سے ایک خاندان کا چولہا بجھ جاتا ہے,جب غریب کی بھلائی ہوتی ہو تو قومی خزانے کو نقصان اور قومی خزانے پر بوجھ کا رونا رویا جاتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے اس لئے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہی عوام کو روزگار دینا ہے،جب عوام خوشحال ہوں گے تو ملک کی بھی عزت ہوگی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقتدار میں آکر عوام کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرے گی تاکہ عوام میں خوشحالی پیدا ہو، آج ملک میں بدترین مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ایسے حالات میں لوگوں سے روزگار چھین کر ان سے روزی روٹی کا وسیلہ چھین لینے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -