پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران پر بڑی پابندیاں عائد کردیں

پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران پر بڑی پابندیاں عائد کردیں
پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران پر بڑی پابندیاں عائد کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے بیرون ملک دوروں سمیت دیگر  پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری پر کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں ائیر کنڈشنر ،جنریٹر اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی  کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔سرکاری خزانے سے ورکشاپ ،سیمنار اور بڑی تقریبات کے انعقاد پر  بھی پابندی ہوگی ۔اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ،صوبائی وزرا اور افسران کے گھروں اور دفاتر کی تزین و آرائش پر پابندی ہوگی۔حکام کے مطابق ان اخراجات پر منظوری کے لیے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو انے اخراجات  منظوری دے سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -