اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے 6 ستمبر کےحوالے سےملی نغمے کا ٹیزر ریلیز کردیا

اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے 6 ستمبر کےحوالے سےملی نغمے کا ٹیزر ریلیز کردیا
اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے 6 ستمبر کےحوالے سےملی نغمے کا ٹیزر ریلیز کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے اپنے خصوصی  ملی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا۔ میگھا نے اپنے نغمے میں پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا ہے۔ ملی نغمے کی عکسبندی لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔ 

گلوکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ مکمل ملی نغمہ 6 ستمبر کو ان کے یوٹیوب چینل" میگھا جی آفیشل " سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

 ملی نغمے کی موسیقی طارق طافو نے دی ہے جبکہ نغمہ نگار علی بخاری ہیں۔ نغمے کے ڈائریکٹر سلیم خان اور ڈی او پی آصف جاوید ہیں۔ نغمے کو ترتیب ذیشان علی جانو اور وقاص علی نے دیا ہے۔

مزید :

تفریح -