وزیراعظم کے معاون خصوصی کو دل کی تکلیف،  ہسپتال منتقل کردیا گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی کو دل کی تکلیف،  ہسپتال منتقل کردیا گیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی کو دل کی تکلیف،  ہسپتال منتقل کردیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق   ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ ہسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں‌ رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ہسپتال جاکر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو جولائی میں اپنا معاونِ خصوصی برائے سندھ مقرر کیا تھا۔

مزید :

قومی -