ججز کی تعیناتی کا معاملہ ، اٹارنی جنرل نے بارکونسلز کو خط لکھ دیا 

ججز کی تعیناتی کا معاملہ ، اٹارنی جنرل نے بارکونسلز کو خط لکھ دیا 
ججز کی تعیناتی کا معاملہ ، اٹارنی جنرل نے بارکونسلز کو خط لکھ دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے بارکونسلز کو خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سفارشات دینے کی دعوت دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی کونسل کی جانب سے بارکونسلز کو لکھے جانے والے خط میں موقف اختیارکیا ہے کہ بارکونسلز کی سفارشات9 ستمبرکے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں رکھی جائیں گی، سپریم کورٹ میں سینئر ترین ججز کی تعیناتی پر آئین خاموش ہے، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ ججزتعیناتی میں سینیارٹی کا اصول لازم نہیں۔

اٹارنی جنرل نے خط میں لکھا ہےکہ ججزکی تعیناتی پربینچ اوربارکے درمیان اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، بارکونسلز سپریم کورٹ میں خاتون ججزکی مستقل سیٹوں پر بھی سفارشات دیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ میں خواتین کی کم ازکم ایک مستقل سیٹ کی سفارش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -