فاطمہ قتل کیس،مرکزی ملزم پیر اسد شاہ اور کمپاؤنڈر کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فاطمہ قتل کیس،مرکزی ملزم پیر اسد شاہ اور کمپاؤنڈر کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ ...
فاطمہ قتل کیس،مرکزی ملزم پیر اسد شاہ اور کمپاؤنڈر کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیرپور کے علاقے رانی پور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں نامزد مرکزی ملزم اسد شاہ اور کمپاؤنڈر امتیاز کو اے ٹی سی نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیاتھا۔

تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، ابھی تک موبائل کوڈ ملا ہے نہ حنا شاہ اور اس کا والد فیاض شاہ گرفتار ہوسکے،مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، جلد پکڑ لیں گے۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دیے۔