جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ تصویر سامنے لے آئیں

Aug 31, 2024 | 02:14 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر سے متعلق بتادیا۔
کچھ ماہ قبل جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری منگنی اور پھر نکاح کا بتایا، اس دوران اداکارہ نے اپنے شوہر سے متعلق کچھ بھی منظر عام پر نہ آنے دیا تاہم وہ مارننگ شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش رہنے کے حوالے سے بات کرتی نظر آئیں۔اب اداکارہ نے اپنے سوشل اکاو¿نٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی۔
تصویر میں اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرا تو ایموجی لگا کر چھپا رکھا ہے تاہم شوہر کا نام عدیل حیدر بتاتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کے لئے محبت کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔

مزیدخبریں