متحدہ کےکارکن لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں:الطاف حسین
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ متحدہ کےکارکن 14جنوری کو ہونےوالے لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس کا کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ کراچی میں متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو میں کارکنوں سے ٹیلفونک خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا ،’میں کسی بھی وقت آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے بہت قربانیا دیں ہیں اور وہ اپنے کارکنوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے یہ اپیل بھی کہ وہ لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور حکمران ملک بچانے کے لیے ساتھ دیں اور اگر حکمرانوں نے ساتھ نہ دیا تو آمنا سامنا ہو گا ۔الطاف حسین نے کہا کہ چند دولت مندوں کا پاکستان پرقبضہ ہے جن سے وہ چھٹکارا چاہتے ہیں۔ا ن کا کہناتھا کہ بھائی کی حیثیت سے طاہر القادری کے ہاتھوں میں ہاتھ دیا۔ متحدہ کے کارکنان 14جنوری کو لانگ میں شریک ہوں۔طاہر القادری یکم جنوری کو نائن زیروں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا۔ کارکنوں کی شہادت کے باوجو د وطن سے علیحدگی کا نعرہ نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا انتخابی نظام انتہائی نازک ہے جس میں تبدیلیاں نا گزیر ہیں۔الطاف حسین نے متحدہ کے کارکنوں سے عطیات اکھٹے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے تمام کار کنان آگے بڑھیں۔