دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے دوسرا راستہ ڈھونڈنا ہوگا:اسفند یار ولی

دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے دوسرا راستہ ڈھونڈنا ہوگا:اسفند یار ولی
دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے دوسرا راستہ ڈھونڈنا ہوگا:اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن کا قیام وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اب یہ وفاق کی مرضی ہے کہ دہشت گردی کو کیسے ختم کرتی ہے۔ پشاور کے نشترہال میں بشیراحمد بلور شہید کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ جب صوبے میں قیام امن کا مسئلہ تھا تو صوبائی حکومت نے سوات میں امن معاہدے بھی کئے مگر اب قبائلی علاقوں میں جوکچھ بھی ہونا ہے اس کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا جو دہشت گرد مذاکرات کے لئے تیار نہیں ان سے نمٹنے کے لئے دوسرا راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔ اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں تبدیلی صرف ووٹ سے ہی آسکتی ہے اور جو کسی اور طرح سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

مزید :

پشاور -