عمران خان کو نوجوان طبقے میں الگ مقام حاصل ہے:چودھری شجاعت

عمران خان کو نوجوان طبقے میں الگ مقام حاصل ہے:چودھری شجاعت
عمران خان کو نوجوان طبقے میں الگ مقام حاصل ہے:چودھری شجاعت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو نوجوان طبقہ میں الگ مقام حاصل ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری ایک نئی سوچ کے ساتھ میدان عمل میں اترے ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے متعلق ان سے منسوب بیان کے بارے میں سوال پرپاکستان مسلم لیگ کے صدرسینیٹرچودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس میں کہا گیا ہو کہ عمران خان کا مستقبل بہتر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کہا کہ عمران خان نوجوان طبقہ میں اپنی ایک حیثیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک نئی سوچ لے کر ائے ہیں۔

مزید : لاہور