فوجی سپہ سالار غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا :شہباز شریف

فوجی سپہ سالار غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا :شہباز شریف
فوجی سپہ سالار غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا :شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منڈی بہاﺅالدین(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے کے لیے امپورٹڈ لوگوں کو سامنے لایا جارہا ہے۔فوج کا سپہ سالار کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کو نہ لوٹتے تو اس وقت خوشحالی کا دور دورہ ہوتا۔ناقص پالیسیوں سے ذراعت اور صنعت تباہ ہوگئی ہے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت کردی جائے تو وہ ہرقسم کے احتساب کے لیے تیار ہیں۔

مزید : منڈی بہائو الدین