وزیر اعظم کی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فوری مکمل کر نے کی ہدایت

وزیر اعظم کی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فوری مکمل کر نے کی ہدایت
وزیر اعظم کی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فوری مکمل کر نے کی ہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فوری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم کی صدارت میں نیلم جہلم منصوبے پر پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں چیئر مین واپڈا نے منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹنل کا 42فی صد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ 2016ءتک مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ۔حکومت کی کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل ہو۔ وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ ،منصوبہ بندی ،پانی و بجلی اقتصادی امور ڈوثرن اور چیئر مین واپڈا پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو منصوبے کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کر نے اور منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لیے تجاویز دے گی۔

مزید : اسلام آباد