کالاباغ ڈیم کی تعمیرآمریت کے دور میں بھی نہیں ہوسکی:کائرہ

کالاباغ ڈیم کی تعمیرآمریت کے دور میں بھی نہیں ہوسکی:کائرہ
کالاباغ ڈیم کی تعمیرآمریت کے دور میں بھی نہیں ہوسکی:کائرہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے 2008ءمیں حکومت سنبھالی تورات کے اندھیروں میں بندوقوں کے سائے میں اپنے سپاہیوں کو دفنا رہے تھے جبکہ دن کی روشنی میں دہشت گردی بڑھ رہی تھی اور اسلام آباد پر قبضے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔لاہور میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اکیلی دہشت گردی کا مقابلہ کیسے کر سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ 1992ءمیں مشترکہ مفاداتی کونسل میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے نہیں ہوا تھا یہ صرف ٹیکنیکل انٹرسٹ کی کونسل تھی۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیرآمریت کے دور میں بھی نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں کوئی نیا ڈیم نہیں بنا۔

مزید : لاہور