سندھ میں خسرے سے مزید چودہ بچے جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد196ہو گئی

سندھ میں خسرے سے مزید چودہ بچے جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد196ہو گئی
سندھ میں خسرے سے مزید چودہ بچے جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد196ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) اندرون سندھ خسرے نے مزید چودہ ماو¿ں کی گود اجاڑ دی ۔ ایک ماہ میں ایک سو چھیانوے بچے جان کی بازی ہار گئے۔ ویکسی نیشن مراکز قائم ہونے کے باوجودبچے دم توڑ رہے ہیں۔کندھ کوٹ میں تیس دن میں خسرہ نے اٹھاسی بچوں کو نگل لیا۔ ضلع سکھر میں بیماری نے ستاون ماو¿ں کی گود اجاڑ دی۔گھوٹکی میں بیماری کے ہاتھوں بارہ بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ لاڑکانہ میں تین اور ٹھل میں دو بچے بیماری سے چل بسے۔ خیرپور میں اب تک چونتیس بچوں کو خسرہ نگل چکا ہے جبکہ پانچ سو پچاسی بچے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ بچوں کی اتنے بڑے پیمانے پرہلاکتیں صرف خسرہ کی وجہ سے نہیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت نے مختلف مقامات پر ویکسی نیشن قائم کر دیے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو ٹیکے بھی لگا رہی ہیں۔

مزید :

سکھر -