دنیا کا کل غروب ،نیا عیسوی سال 2013ءمبارک

دنیا کا کل غروب ،نیا عیسوی سال 2013ءمبارک
دنیا کا کل غروب ،نیا عیسوی سال 2013ءمبارک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تلخ و شریں یادوں کے ساتھ سال 2012ءماضی بن کر غروب ہو گیا اور نیوزی لینڈ میں نئی امیدوں کے ساتھ نیا عیسوی سال 2013ءشروع ہو گیا ۔ اسلام آباد کے بعدکراچی میں 2012ءکا آخری سورج 5 بجکر 54 منٹ پر غروب ہوا۔ دو ہزار تیرہ کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا۔ نیوزی لینڈ کے تین سو اٹھائیس میٹر بلند سکائی ٹاور سے آتش بازی کا مظاہرہ شروع ہوا جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ نیویارک میں دس لاکھ افراد نئے سال سے وابستہ خواہشات رنگ برنگی پرچیوں پر لکھ کر آسمان کی طرف اچھالیں گے۔ لاس اینجلس میں دو ہزار تیرہ کا استقبال پھولوں سے سجے خوبصورت فلوٹس کی پریڈ سے کیا جائے گا۔ چین اور تائیوان میں نئے سال پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ بلند و بالا عمارتیں روشنیوں سے سجائی جا رہی ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں لوگ روسی کہانی کے مشہور کردار فادر فراسٹ کو نئے سال کی مبارکباد اور تحائف بھیج رہے ہیں۔ جاپانی نئے سال کا استقبال مزیدار کھانے کھا کر کریں گے جہاں مارکیٹیں سی فوڈ سے بھر گئی ہیںیاکے بیشتر ممالک میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کے لئے دیوانے گھنٹوں پہلے برج کے سامنے بیٹھ گئے۔ بارہ بجتے ہی سالِ نو کا استقبال آتش بازی کے خوبصورت اور حسین مناظر پیش کرکے کیا گیا۔ برازیل میں ابھی نیا سال شروع نہیں ہوا لیکن عوام خوشی کے مارے جھومے جارہے ہیں۔برازیلین نے اپنا روایتی رقص کیانئے سال کے لئے اپنے مخصوص انداز میں دعائیں کیں۔

مزید : اسلام آباد